ایکس پر ایران کے سرکاری جھنڈے میں تبدیلی؛ شاہی دور کا پرچم لگا دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
ایلون مسک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے احتجاج اور ہڑتالوں کے درمیان ایران سے متعلق ایک غیر معمولی اور علامتی تبدیلی کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکس پر ممالک کے پرچم کی ایموجیز میں ایک حیران کن تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جو ایران سے متعلق ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اب ایران کے پرچم والی ایموجی میں موجودہ ایرانی پرچم کی علامت کو ہٹا کر سابق شاہی دور کی علامت واضح کردی گئی۔
اس تبدیلی کے بعد موجودہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کی جگہ اب شاہی دور کا شیر اور سورج والا پرچم دکھایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایرانی پرچم میں تبدیلی ایک صارف کی درخواست پر کی گئی ہے جس نے ایکس کی ایک اعلیٰ عہدیدار نکیتا بیئر سے یہ مطالبہ کیا تھا۔
جس پر نکیتا بیئر نے مختصر جواب میں کہا تھا کہ مجھے چند گھنٹے دیں اور پھر چند ہی گھنٹوں بعد پلیٹ فارم پر ایرانی پرچم کی جگہ شاہی دور کا پرچم نظر آنے لگا۔
چونکہ یہ تبدیلی retroactive تھی، اس لیے اس کا اطلاق ماضی میں استعمال ہونے والے تمام فلیگ ایموجیز پر بھی ہو گیا۔
جس کے نتیجے میں کچھ دیر کے لیے ایران کے سرکاری حکومتی اکاؤنٹس کے ناموں کے ساتھ بھی شیر اور سورج والا شاہی دور کا پرچم دکھائی دینے لگا۔
یہ معاملہ وائرل ہونے کے بعد ایران کے سرکاری اکاؤنٹس نے فوری طور پر اپنے یوزر نیمز سے پرچم ایموجی ہٹا دی اور اس کی جگہ اسلامی جمہوریہ کے قومی نشان ہلال اور تلوار پر مشتمل علامت کو شامل کر لیا۔
خیال رہے کہ 80 کی دہائی میں انقلاب ایران نے بادشاہت کا خاتمہ کیا تھا اور اس کے ساتھ ہی شاہی پرچم میں تبدیلی کی گئی تھی۔
یہ تبدیلی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب ایران کے آخری شاہ کے بیٹے سابق ولی عہد رضا پہلوی بیرونِ ملک سے اسلامی جمہوریہ کے خلاف جاری احتجاجی تحریک میں ایک نمایاں کردار کے طور پر ابھرے ہیں۔
رضا پہلوی نے حالیہ دنوں میں ملک گیر ہڑتالوں اور بڑے پیمانے پر مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے ایرانی عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہی دور کا پلیٹ فارم ایران کے ایکس پر پرچم کی
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے