تحریک انصاف کی سڑک پر جلسے کی بات مناسب نہیں، ناصر حسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
کراچی سے جاری بیان میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ باغ جناح کا مطالبہ پی ٹی آئی نے خود کیا تھا، حکومت پی ٹی آئی کو گراؤنڈ میں جلسے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، باغ جناح وفاق کے پاس ہے، اجازت نامے میں رسمی تاخیر ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سڑک پر جلسے کی بات مناسب نہیں۔ کراچی سے جاری بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو واضح طور بتایا تھا کہ باغ جناح میں جلسےکی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا خود باغ جناح میں موجود تھے، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کا بتادیا تھا، باغ جناح کا مطالبہ پی ٹی آئی نے خود کیا تھا، سڑک پر جلسے کی بات مناسب طرزِ عمل نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کو گراؤنڈ میں جلسے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، باغ جناح وفاق کے پاس ہے، اجازت نامے میں رسمی تاخیر ہوئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی جلسے کی نے کہا
پڑھیں:
تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔
چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔