سٹی 42:پی ٹی آئی  نے اعلان کیا کہ  وزیر اعلی سہیل آفریدی کا جلسہ کل باغ جناح نہیں مزار قائد کے گیٹ پر ہوگا۔ 
تحریک انصاف کے باغ جناح میں جلسے کی اجازت  نہ ملی ۔تحریک انصاف  نے اتوار کو دوپہر دو بجے مزار قائد پر جلسے کا اعلان کردیا

تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ  نے  پریس کانفرنس میں کہا سندھ حکومت شروع سے جلسے کی اجازت کی یقین دہانی کرواتی رہی۔تمام ضروری کارروائی مکمل کرنے کے باوجود ابھی تک اجازت نہیں دی گئی۔صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے آج صبح یقین دہائی کروائی کہ جلسے کے انتظامات شروع کریں، اجازت مل جائے گی۔

رمضان المبارک کے دوران شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار؟

پولیس نے باغ جناح میں جلسے کی تیاریاں رکوائی۔پولیس کی جانب سے جلسے کا سامان باغ جناح میں داخل ہونے سے روکا گیا۔باغ جناح کے دروازے کو تالے لگا دیئے گئے۔اب اگر سندھ حکومت جلسے کی اجازت دیتی ہے تو ساتھ میں الہ دین بھی دے۔اتنے کم وقت میں جلسے کی تیاریاں ممکن نہیں ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی اتوار کو مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

مزار قائد کے پبلک گیٹ کے باہر دو بجے جلسہ کیا جائے گا۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔ہفتہ 10 جنوری، 2026

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: جلسے کی اجازت

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ