بھارت: بچوں کے سیرپ میں زہریلے اثرات کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں تلنگانہ ڈرگس کنٹرول انتظامیہ نے آلمونٹ کڈ سیرپ کے استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔ سیرپ میں ایتھیلین گلائکول کی ملاوٹ کے باعث اسے زہریلا قرار دے دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ میں قائم سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے جس کے بعد تلنگانہ ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انتباہی نوٹس جاری کردیا ۔ رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت نے واضح ہدایت دی ہے کہ اگر آلمونٹ کڈ سیرپ کسی کے پاس موجود ہو تو اس کا استعمال اور فروخت فوری طور پر روک دی جائے، چونکہ یہ دوا بچوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے، اس لیے والدین اور دواسازوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ اگر یہ سیرپ کسی کے پاس موجود ہو تو فوری طور پر اس کا استعمال بند کر دیا جائے اور قریب ترین ڈرگس کنٹرول اتھارٹی کو بلا تاخیر اطلاع دی جائے۔ ریاست بھر کے ڈرگس انسپکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اس مخصوص بیچ کا دستیاب اسٹاک فوری ضبط کیا جائے اور ریٹیلرز، تاجر، ڈسٹری بیوٹرز اور اسپتالوں کو کسی بھی صورت تقسیم یا فروخت سے باز رکھا جائے۔ محکمہ نے ضروری نفاذی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور عوامی صحت کو لاحق کسی بھی خطرے سے بچاؤ کے لیے صورتحال پر مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :