ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام عالمی سامراج کے خلاف آج احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
آئی ایس او ملتان کے ترجمان کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق ایران سمیت دنیا بھر کے مقاومتی بلاک کے خلاف جاری عالمی صیہونی سازشوں، رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کے خلاف ہونے والے جھوٹے پراپیگنڈے کے خلاف اور مقاومتی بلاک کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے زیراہتمام موجودہ عالمی صورتحال، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے خلاف سامراجی میڈیا کے پروپیگنڈے اور غزہ میں بیرونی فوج کی تعیناتی کے خلاف آج ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، آئی ایس او ملتان کے ترجمان کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق ایران سمیت دنیا بھر کے مقاومتی بلاک کے خلاف جاری عالمی صیہونی سازشوں، رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کے خلاف ہونے والے جھوٹے پراپیگنڈے کے خلاف اور مقاومتی بلاک کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا مقاومتی بلاک کے خلاف
پڑھیں:
مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔
یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔
دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔
راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔