data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میلبورن (اسپورٹس ڈیسک )بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں پاکستانی بیٹر بابر اعظم کی مشکلات برقرار رہیں، جہاں وہ سڈنی سکسز اور میلبورن سٹارز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایک بار پھر نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، بابر اعظم کو آسٹریلوی آل رائونڈر مارکس اسٹوئنس نے آئو ٹ کیا، جس کے بعد اسٹوئنس کی جانب سے سخت ردِعمل بھی سامنے آیا۔ میلبورن کرکٹ گرائونڈ (ایم سی جی) میں کھیلے گئے بگ بیش لیگ کے میچ میں سڈنی سکسز کی ٹیم 129 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری، جہاں ٹیم کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا رہا اور کپتان موئس ہینرکس تیسرے اوور میں جلد آئو ٹ ہوگئے۔ اس موقع پر بابر اعظم اور جوش فلپ نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی اور دونوں کے درمیان 28 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم ساتویں اوور میں مارکس سٹوئنس نے اوور دی وکٹ گیند کراتے ہوئے اچھی لینتھ پر گیند پھینکی جو اندر کی جانب آئی اور بابر اعظم ایل بی ڈبلیو ہوگئے تاہم امپائر نے اپیل پر انہیں آئو ٹ دے دیا۔ آئو ٹ ہونے کے بعد بابر اعظم ڈی آر ایس کے حوالے سے مشاورت کر رہے تھے کہ اسی دوران مارکس سٹوئنس نے انہیں زبانی طور پر جارحانہ انداز میں سینڈ آف دیا تاہم بابر اعظم نے کسی ردِعمل کا اظہار نہیں کیا۔ جب بابر اعظم امپائر کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے واپس پویلین کی جانب جانے لگے تو مارکس اسٹوئنس نے مسکراتے ہوئے ان کی طرف دیکھا اور چند الفاظ بھی ادا کیے اور ان کا مذاق اڑایا۔ میچ میں بابر اعظم 17 گیندوں پر 14 رنز بنا سکے، یہ رواں بی بی ایل میں ان کی 7 اننگز میں پانچویں ناکامی ہے۔ بابر اعظم سڈنی سکسز کی جانب سے بطور نمایاں غیر ملکی کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں تاہم وہ اب تک توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ بی بی ایل کے موجودہ سیزن میں بابر اعظم اب تک 145 رنز بنا چکے ہیں، جن میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی جانب

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل