data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260111-08-11
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کراچی میں 6 علما کرام، 50 سے زائد حفاظ کرام اور ناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ کی تقریب آمین کی منفرد و باوقار تقریب جامعۃ الامام نعمان کے تحت منعقد ہوئی۔ تقریب سے اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک واشگاف حقیقت ہے کہ آج بھی ہمارے مسائل کا حل قرآنی تعلیمات میں موجودہ ہے اور آج پاکستان جن مشکل حالات سے دوچار ہے اور آئی ایم ایف کے سامنے غلامی کا طوق باندھے کھڑا ہے اس سے نجات کا واضح طریقہ قرآن کی روشنی میں اپنے معاملات کودرست کرنا ہے، آج مدارس قرآن کی تعلیمات کو عام کرنے کا بنیادی فریضہ انجام دے رہے ہیں اور جامعۃ الامام نعمان بن ثابتؒ اپنی منفرد کارکردگی سے یہ فریضہ لائق تقلید حد تک مثالی طور پر ادا کرنے میں مصروف ہے۔ نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے درس بخاری دیا اور واضح کیا کہ آج بھی آپ ؐ کے فرمودات ہماری رہنمائی کے لیے کافی و شافی ہیں۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں جامعۃ الامام نعمان کو خراج تحسین پیش کیا اور اس منفرد کامیابی پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔ ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلما کراچی مولانا عبدالوحید نے اپنے خطاب میں مدارس کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور معاشرے میں ان کاوشوں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آج مدارس صرف روایتی انداز میں کام نہیں کررہے بلکہ جدید طرز پر قرآن کو حفظ کرانے کے ساتھ اس کا فہم بھی فراہم کررہے ہیں اور عصری تعلیم کا بھی پورا نظام وہاں موجود ہے۔ بعد ازاں مدیر جامعہ مولانا حبیب احمد حنفی نے مختصرا جامعۃ الامام نعمان کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور ادارے کے تربیتی و تعلیمی کردار کی چند جھلکیا ں پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بھی جامعۃ الامام نعمان کے تحت طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالر شپ دی جارہی ہیں اور ہم پرعزم ہیں کہ آئندہ پی ایچ ڈی تک ان طلبہ کے لیے اسی طرح اسکالر شپ کی سہولت مہیا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جامعۃ الامام نعمان صرف ایک روایتی تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک مقصد اور مشن کو سامنے رکھتے ہوئے مصروفِ عمل ہے اور اپنے طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار کررہا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ آج جامعۃ الامام نعمان میں پہلی مرتبہ تکمیل ختم بخاری کا انعقاد ہوا یقینا یہ ہمارے لیے اور تمام اہل علاقہ کے لیے ایک سعادت اور اعزاز ہے، یہ علما کرام معاشرے میں اقامت دین کے علمبردار بن کر ملک و ملت کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کریں گے۔ تقریب سے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے جامعۃ الامام نعمان کی کارکردگی کو سراہا اور قرآن کے ذریعے اپنی زندگیوں کو سنوارنے کی جانب توجہ دلائی ۔انہوں نے گلبرگ کی خدمت کو تفصیل سے بیان کیا۔ مدیر جامعہ اسلامیہ مینگل آبادحب بلوچستان حافظ اسماعیل کی دعا سے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔عبادت علی خان صدر جامعۃ الامام نعمان ایجوکیشنل ٹرسٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور جامعۃ نعمان کی پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔ منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولانا محمد افضل نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور جمعیت طلبہ عربیہ کی کاوشوں کو بیان کیا اور بطور خاص جمعیت کی دعوت اتحاد امت اور نظام تربیت کو لوگوں کے سامنے رکھا۔ تقریب میں شہر کی کئی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں نائب قیم جماعت اسلامی سندھ و مدیر جامعہ معارف اسلامیہ گلبرگ مولانا آفتاب احمد ملک، امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، نائب امیر جماعت اسلامی گلبرگ وسطی سعید عامر موسیٰ، نائب مسئول رابطۃ المدارس سندھ رضوان جعفرانی، قیم جماعت اسلامی بدین عبدالکریم بلیدی، امیر جماعت اسلامی غربی مولانا مدثر انصاری، امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی مولانا فضل احد حنیف،نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسحاق خاں، شیراز جدون، مدیر جامعہ دارالسلام گذری مولانا محمد عالم، نائب قیم جماعت اسلامی سندھ مولانا عبدالقدوس احمدانی ،مولانا نورالاسلام ، شیخ الحدیث جامعہ نعمان مولانا محمد فیصل منصوری کے علاوہ دیگر کئی شخصیات شامل تھیں ۔ تقریب کی خاص بات طلبہ کی سرگرمیاں تھیں جو مختصر اور باوقار تھیں۔ طلبہ نے تقریر، نظم و نعت، مکالمے اور درس قرآن و حدیث کی صورت میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ۔ عبدالمعیز، ہادیہ سرفراز،مزمل کھتری، عبد البصیر، عبدالرحمن قمبرانی، احسان اللہ، حنین غلام مصطفی، ام ہانی، عبید عادل، حمزہ طارق، صہیب عادل، امیر حمزہ، زونیرہ سعید، عمران اللہ، اویس گل، آرب احمد، مدثر باری، محمد حسین، اسید عادل، عبدالرحمن حنفی، عبداللہ عمران، عبیدا لرحمن، عبدالباعث، لبیب، عبدالرحمن نعیم، امداد اللہ، اسامہ غنی، اعظم خان، فارق حفیظ، احسن صدیقی، عبداللہ مصعب ا ور مزید کئی طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ تمام مہمانان اور شرکا نے اساتذہ کرام کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ جامعۃ الامام نعمان ایک ایسے دور میں حقیقی تعلیم و تربیت کا تصور پیش کررہی ہے کہ جب تعلیم صرف کاروبار بن کر رہ گئی ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جامعۃ الامام نعمان امیر جماعت اسلامی قیم جماعت اسلامی کرتے ہوئے کیا اور کے لیے ہے اور کہا کہ

پڑھیں:

کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ واضح اعلان کے باوجود کراچی میں سرکاری کالجوں میں داخلہ شروع نہیں کرسکا ہے اور کم از کم سوا لاکھ طلبہ انٹر سال اول میں داخلوں کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  انٹر سال اول میں داخلہ یکم جون سے شروع ہونے تھے اس سلسلے میں 23 مئی کو قومی اخبارات میں اشتہارات جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق تمام سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول میں نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر یکم جون سے داخلہ فارم کی رجسٹریشن شروع ہوجانی تھی جبکہ داخلہ فارم رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

انٹر سال اول میں صرف کراچی کے سرکاری کالجوں میں سوا لاکھ کے قریب طلبہ داخلہ لیتے ہیں جن کے لیے سینٹرلائزڈ ایڈمیشن پالیسی کے تحت 6 مختلف فیکیلٹیز پری انجینئرنگ،  پری میڈیکل، کمپیوٹر سائنس ، کامرس ، ہیومینیٹیز اور ہوم اکنامکس میں داخلے دیے جاتے ہیں۔

اس سلسلے میں جب میٹرک کا امتحان دینے والے داخلے کے خواہشمند طلبہ نے  www.seccap.dgcs..gos.pk  کے پورٹل پر داخلہ رجسٹریشن فارم تک پہنچنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ پورٹل ہی بند ہے۔

ادھر "ایکسپریس" نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر زاہد راجپر سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر پورٹل بند ہے ہماری ٹیکنیکل ٹیم کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے کہ بدھ کی صبح تک پورٹل کھل جائے جس کے بعد طلبہ داخلے کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔

ڈی جی کالجز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار ہم نے تمام سرکاری کالجوں میں "ڈیس ایبل" کوٹہ مختص کیا ہے تاکہ ایسے طلبہ اس کوٹے کی بنیاد پر اپنے قرب و جوار کے کالجوں میں بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ