data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:  میر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد کے ہمراہ گلشن اقبال بلاک 13/A خدیجۃ الکبریٰ پارک میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے تحت گل ِ داؤدی فلاور شو کا افتتاح کردیا۔بعدازاں منعم ظفر خان نے گل داؤدی فلاور شو کا دودہ کیا اور خوبصورت پھولوں کی نمائش کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے تمام ٹاؤنز کو کم ازکم 5 ارب روپے ترقیاتی بجٹ فراہم کرے، کراچی میں سندھ حکومت کے تحت جاری تمام منصوبوں کی حتمی تکمیل کی تاریخ کا اعلان کیا جائے اور ترجیحی بنیادوں پر ان منصوبوں کو مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کے لیے اذیت بن چکا ہے،سندھ حکومت کو 2.

7 کلو میٹر کی لائن واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ذریعے ڈالنی تھی، لیکن آج تک 10 فیصد کام بھی مکمل نہیں ہو سکا۔ 3256 ارب روپے انفرااسٹرکچر اور سیس کی مد میں وصول کیے گئے مگر سندھ حکومت نے کراچی کی تعمیر پر خرچ نہیں کیے ۔ایک طرف جماعت اسلامی کی”حق دو کراچی“تحریک جاری ہے تو دوسری طرف کراچی کی تعمیر و ترقی کا عملی سفر بھی آگے بڑھ رہا ہے۔ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کراچی کے عوام کو ان کے جائز حقوق ہر صورت دلوائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین، ان کی پوری ٹیم اور ڈائریکٹر پارکس کو شاندارگل داؤدی کی نمائش کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ رنگ برنگے پھول کراچی کی پہچان ہیں اور یہ شہر مختلف زبانیں بولنے والوں لوگوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے زیر انتظام 9 ٹاؤنز میں مسلسل عوامی، ثقافتی اور تفریحی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ گلشن اقبال ٹاؤن کے پارکس میں اب تک 2 یوتھ سینٹرز قائم کیے جا چکے ہیں، جو اس وقت کراچی کے کسی اور ٹاؤن میں موجود نہیں ہیں۔ ان یوتھ سینٹرز کے قیام کے ساتھ ساتھ عوام کی باقاعدہ رجسٹریشن بھی کی جا رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں شامل کیا جا سکے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اختیارات سے بڑھ کر کام کر رہی ہے اور جن اختیارات سے محروم رکھا جا رہا ہے، ان کے حصول کے لیے بھی جدوجہد جاری ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی گلشن اقبال سندھ حکومت کراچی کے کیا جا

پڑھیں:

چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں

ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔

چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔

مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش