امریکی جارہانہ عزائم دنیا کے امن کیلیے خطرہ ہیں،کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کے جارہانہ عزائم پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔صدرٹرمپ کا فوج کو کسی بھی وقت کسی بھی ملک پرحملے کا حکم دے سکتا ہوں کا بیان ان کو نوبل انعام کے لیے نامزدکرنے والے حکمرانوں کے منہ پرطمانچہ ہے۔ایران میں مہنگائی کے خلاف بھڑکنے والی آگ پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔بدل دونظام تحریک عوام کے دلوں کی آوازبن چکی ہے۔کرپٹ اشرافیہ اورمفادپرست حکمرانوں نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو پھران ملک سے فرار ہونے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔جماعت اسلامی کی بدل دو نظام کو سنواردو سندھ کو مہم میں برادرتنظیمات اپنا بھرپورکردارادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم میں برادرتنظیمات کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اہل ودیانتدارقیادت کے فقدان کی وجہ سے خوشحال سندھ کے عوام بحال اورغربت وافلاس کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم ہوتی جارہی ہے ہرچوتھا شخص خوراک کی کمی شکار ہے۔لاکھوں بچے بھوکے پیٹ سوتے ہیں۔پاکستان کی ترقی وعوام کی خوشحالی اسلام سے وابستہ ہے۔صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ محمد یوسف ،نائب امرا صوبہ سندھ حافظ نصراللہ عزیز ،پروفیسر نظام الدین میمن ،نائب قیمین علامہ حزب اللہ جکھرو،الطاف احمد ملاح ، سہیل احمد شارق بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔