Jasarat News:
2026-07-24@14:50:26 GMT

تعلیمی سہولیات کا فقدان ،جماعت اسلامی کی ریلی

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260111-11-17
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ جماعت اسلامی اور استاذہ تنظیم کی جانب سے تعلیم کے حوالے سے حقوق تعلیم ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی و سماجی رہنمائوں، شہریوں، والدین اور طلباء وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی ٹاور چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری محمد یوسف، حافظ نصر اللّٰہ چنہ، غلام مصطفیٰ میرانی، مولوی رفیع الدین چنہ، عبید اللّٰہ میرالی، شبیر احمد میرانی، ڈاکٹر میھر چند، ظریت ساگر بجارانی، محسن خان پٹھان، عبدالعزیز سومرو، ڈاکٹر عدنان سومرو، شاھنواز مرھیٹو، ڈاکٹر سریش آنند بھوجوانی، گھنشام داس گیھانی، غلام رسول ملک ودیگر نے میڈیا سے بات و خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کشمور کندھ کوٹ تعلیم کے حوالے سے ملک کا پسماندہ ترین ضلع ہے جہاں پر اسکولوں میں تعلیمی سہولیات اور سہولیات کا فقدان ہے کندھ کوٹ شہر سمیت مختلف شہروں میں قائم اسکولوں میں فرنیچر، کلاس روم، بیت الخلاء ، پنکھوں سمیت صفائی ستھرائی کا بڑا بحران ہے جس کی وجہ سے اسکول آنے والے بچوں کو شدید پریشانی میں سے گذرنا پڑ رہا ہے دیھاتوں میں قائم اسکول جہاں نہیں طالبعلم ہیں اور نہ ہی اساتذہ مقرر ہیں جو وڈیروں کی بیٹھکیں بنی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے دیھاتوں میں رہنے والے مستقبل کے معمار علم کی روشنی سے محروم ہو رہے ہیں جو آگے چل کر قبائلی تنازعات اور فرسودہ رسم و رواج میں جکڑ جا رہے ہیں اس لیے ہمارا مطالبہ صرف یہ ہے کہ تعلیم چاہیے اسکولوں کو تالے نہیں چاہییں سندھ حکومت، وزیر تعلیم سندھ اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اسکولوں کی سہولیات اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ اس پسماندہ علاقے کے مکین تعلیمی میدان میں ترقی کر سکیں اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کر سکیں علم کی روشنی حاصل کر سکیں ۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم سپرد خاک، نصف صدی پر محیط سیاسی و تنظیمی خدمات کا باب بند
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی