جماعت اسلامی پنجاب میں جعلی ادویات کی فروخت پر تشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے صوبے میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کے انکشاف پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوامی صحت کے ساتھ کھلا کھیل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول کی جانب سے متعدد ادویات کو جعلی اور غیر معیاری قرار دینا اس امر کا ثبوت ہے کہ صوبے میں ڈرگ ریگولیٹری نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول کے مطابق مختلف ادویات اور انجکشن غیر معیاری پائے گئے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے کیونکہ جعلی اور غیر معیاری ادویات براہِ راست انسانی جانوں کے لیے خطرہ بنتی ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ جان بچانے والی ادویات میں بھی ملاوٹ اور جعلسازی ہو رہی ہے، جس کا خمیازہ غریب اور مجبور مریض بھگت رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غیر معیاری
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔