data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تلہار(نمائندہ جسارت) تلہار جماعت اسلامی تحصیل تلہار کے امیر مولانا ظائف جونیجو، تلہار شہر کے امیر اکبر جونجیو،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی تلہار قمرالدین تھیبو ، ڈاکٹر شمس الدین تھیبو، عباداللہ تھیبو، حافظ عبدالحق سے روزنامہ جسارت کے نمائندے کاشف زیدی کی جماعت اسلامی تلہار کے آفس میں خصوصی ملاقات تلہار شہر کے مسائل کے حل کے حوالے سے جماعت اسلامی کے کردار اور آئندہ کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی گفتگو.
تفصیلات کے مطابق. امیر جماعت اسلامی تحصیل تلہار کے امیر مولانا ظائف جونیجوکی قیادت میں جماعت اسلامی آفس تلہار میں امیر شہر تلہار اکبر جونیجو، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی تلہار قمرالدین تھیبو ،کنوینر الخدمت فاونڈیشن تلہار حافظ عبدالحق، انجارچ سوشل میڈیا جماعت اسلامی تلہار عباداللہ تھیبو، ڈاکٹر شمس الدین تھیبو، سمیت دیگر ارکان و کارکنان سے روزنامہ جسارت تلہار کے نمائندے کاشف زیدی کی گزشتہ روز خصوصی ملاقات ہوئی اس موقع پر روزنامہ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی تحصیل تلہار مولانا ظائف جونیجو نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے تلہار شہر میں بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے شہر کا سیوریج سسٹم مکمل زبونحالی کا شکار ہے برساتوں کے موسم میں شہر کی متعدد گلیاں اور اہم شاہراہیں تلاب کا منظر پیش کررہی ہوتی ہیں گزشتہ پانچ سالوں سے ریلوے اسٹیشن روڈ کی تعمیر کا کام التوا کا شکار ہے اہل محلہ کو جنازہ تک اٹھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے متعدد بار شہریوں نے اس اہم شاہراہ کی تعمیر کے لیے دھرنے دیے مظاہرے کیے لیکن انتظامیہ کی کان پر جوں تک نہیں رینگی پورا شہر اسٹریٹ لائٹ سے محروم ہے شہریوں کو پینے کے لیے صاف پانی میسر نہیں ہے آدھے سے زیادہ شہری مہنگے داموں فلٹر پانی خریدنے پر مجبور ہیں شہر میں گزشتہ 10سالوں سے 18 گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے کاروبار شدید متاثر ہورہے ہیں سوئی سدرن گیس کمپنی تلہار کے عملے نے موسم سرماکے آتے ہی شہر میں خودساختہ طور پر گیس کا پریشر اس قدر کم کردیا ہے کہ امور خانہ داری سرانجام دینا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے ضلع بدین کے دیگر شہروں میں صبح 6 بجے گیس کی فراہمی شروع کردی جاتی ہے تاکہ اسکول، کالج، اور یونیورسٹی جانے والے شاگردوں اور نوکری پیشہ افراد کے لیے گھروں میں ناشتہ تیار کیا جاسکے لیکن سوئی سدرن گیس کمپنی کا عملہ تلہار شہر کی گیس صبح 7 بجے کے بعد بحال کی جاتی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ سے شاگرد اور نوکری پیشہ افراد بغیر ناشتہ کئے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہیں تلہار شہر کا نادرا آفس جہان جواتین کے بیٹھنے کے علاوہ بیت-الخلا تک کی سہولت موجود نہیں شہر کا واحد اور سب سے بڑا سول اسپتال کی بلڈنگ کی تعمیر کا کام گزشتہ تین سالوں سے التوا کا شکار ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس وقت تلہار شہر میں منشیات فروشی اور چوری کی وارداتوں میں بھی شدید اضافہ ہوا ہے جو تلہار پولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے جماعت اسلامی تلہار کی قیادت شہر کے ان سنگین مسائل پر ناصرف تشویش کا اظہار کرتی ہے بلکہ شہریوں کے ان دیرینہ مسائل کے حل کے لیے مکمل احتجاجی تحریک چلانے کے لیے مشاورت بھی جاری ہے۔

نمائندہ جسارت

سیف اللہ
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ:
مولانا ظائف جونیجو
جماعت اسلامی تلہار
تلہار شہر
تلہار کے
کے لیے
پڑھیں:
دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
اسکردو میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری(bilawal bhutto zardari) نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جی بی کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔ امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر، امیر تر ہو۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے، جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں: کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی، جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدر زرداری نے دیا۔