پاکستان اور امریکہ کی افواج کے درمیان 13ویں مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کی افواج کے درمیان 13ویں دو طرفہ مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز ہو گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشق کا آغاز 9 جنوری کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہو ا، دو ہفتوں پر مشتمل یہ مشق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں منعقد کی جا رہی ہے، مشترکہ مشق میں پاک فوج اور امریکی فوج کے پیشہ ور دستے حصہ لے رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پاک امریکہ مشترکہ مشق کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے حکام نے شرکت کی، مشترکہ مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی تجربات کے تبادلے کے ذریعے باہمی ہم آہنگی میں اضافہ ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہری جنگ میں نشانہ بازی کی مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، آپریشنل نظریات اور بہترین عسکری طریقہ کار کی سمجھ بوجھ کو فروغ دیا جا رہا ہے، مشترکہ مشقیں بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ انسپائرڈ گیمبٹ2026 امن و استحکام کے لیے پاکستان اور امریکہ کے عزم کی عکاس ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مشترکہ مشق
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔