راولپنڈی +اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے +نمائندہ خصوصی) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں جدید مشق کے ذریعے روایتی اور خودکار پلیٹ فارمز کی جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، ورٹیکل لانچنگ سسٹم کے ذریعے زمین سے فضاء میں طویل فاصلے تک مار کرنیوالے LY - 80 (N) میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ پاک بحریہ نے مشق کے دوران جدید اور بغیر پائلٹ صلاحیت کے ذریعے جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ LY - 80(N) میزائل نے طویل فاصلے پر فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان نیوی کے جدید ہتھیاروں کی جنگی صلاحیت کی توثیق ہے۔ مشق میں کھلے سمندر میں خودکار ویسلز کے کامیاب آپریشن کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق بدلتی ہوئی بحری جنگی حکمت عملی کے تقاضوں کے مطابق اس مشق میں روایتی اور بغیر پائلٹ نظاموں کی صلاحیتوں کو کامیابی سے آزمایا گیا۔ مشق میں لوئٹرنگ میونیشن کے ذریعے سرفیس ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ انمینڈ سرفیس ویسل کے کامیاب اوپن سی ٹرائلز مکمل کئے گئے۔ USV نے درستگی کیساتھ اہداف کو تباہ کر کے پاکستان نیوی کی پریسیڑن سٹرائیک صلاحیتوں کا واضح ثبوت فراہم کیا جو جدید بحری جنگ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انمینڈ سرفیس ویسل کے کھلے سمندر میں کامیاب آزمائشی تجربات بھی کئے گئے جو خود کار بحری ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیشرفت قرار دیئے جا رہے ہیں۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ان تجربات کے دوران پلیٹ فارم کی تیز رفتار کارکردگی، انتہائی پھرتی، درست نیویگیشن، سخت موسمی حالات میں موثر صلاحیتوں کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ یو ایس وی کو کم خطرے اور زیادہ پراثر سٹیلتھ ٹیکٹیکل انٹر سیپٹر قرار دیا گیا ہے۔ مشق کا مشاہدہ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کیا پاکستان نیوی کی جدید نظاموں کے موثر استعمال کی بھرپور صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نشان امتیاز (ملٹری) ، تمغہ بسالت نے پاکستان نیوی کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عملی قابلیت کی تعریف کی اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان نیوی ہر صورت میں پاکستان کے بحری دفاع اور قومی سمندری مفادات کے تحفظ کو یقینی بناتی رہے گی۔ علاوہ ازیں صدرمملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب تجربے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور کامیابی سمیٹی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ترجمان ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق کا کامیاب تجربہ پاکستان نیوی کے ذریعے کیا گیا

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف