data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: جی سیون ٹو آبپارہ میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکے سے المناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دلہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ شادی کا گھر مکمل طور پر منہدم ہو گیا جبکہ ملبہ قریبی گھروں تک جا گرا، جس سے مجموعی طور پر 4 مکانات متاثر ہوئے۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ رات تقریباً دو بجے پیش آیا، جب بارات دلہن کے گھر پہنچی اور شادی کی تقریب جاری تھی۔ اسی دوران گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا، جس سے زور دار دھماکا ہوا اور عمارت زمین بوس ہو گئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی طور پر دھماکے کی وجہ گیس سلنڈر لیکیج بتائی جا رہی ہے تاہم حتمی وجوہات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں گیس سلنڈر کے استعمال کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گیس سلنڈر

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری