اسلام آباد؛ شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا، دلہا دلہن سمیت 6افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دلہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف موقع پر پہنچ گئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف نے بتایا کہ سلنڈر دھماکا شادی والے گھر میں ہوا جبکہ مہمان بھی گھر میں موجود تھے، جاں بحق افراد میں دلہا اور دلہن بھی شامل ہیں۔ دھماکے کی وجہ سے مجموعی طور پر 4 گھر متاثر ہوئے۔
انہوں ںے بتایا کہ گھروں سے مجموعی طور پر 15 افراد کو باہر نکالا گیا، ریسکیو کیے گئے 15 افراد میں سے 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ دھماکے کی وجہ سے دیگر 9 زخمی افراد کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کے بعد پمز اسپتال میں الرٹ جاری کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبعی امداد دی جا رہی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق کے نائن یونٹ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملبے کی چیکنگ کی جا رہی ہے، دھماکے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق خود موقع پر موجود ہیں اور جاری ریسکیو آپریشن کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران بھی ڈی آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ امدادی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں، علاقے کو مکمل طور پر کارڈن آف کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد گھر میں
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔