مولانا فضل الرحیم نے زندگی اسلام کیلئے وقف رکھی، محسن نقوی، عطاء تارڑ، حمزہ شہباز
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے جامعہ اشرفیہ جاکر مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے مولانا زبیر حسن، پرنسپل قاری ارشد عبید اور وائس پرنسپل حافظ اسد عبید سے سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزراء نے کہا کہ مولانا فضل الرحیم نے ساری زندگی دین اسلام کی سربلندی کے لیے وقف کئے رکھی۔ مولانا فضل الرحیم فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کے خلاف توانا آواز تھے۔ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مولانا اویس حسن۔ مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور مولانا اجود عبید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دریں اثناء سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے بھی جامعہ اشرفیہ جاکر بعد از فاتحہ خوانی کی انوں نے کہا تھا کہ مولانا اشرفی کی رحلت سے پاکستان اور عالم اسلام ایک عالم سے محروم ہو گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مولانا فضل الرحیم اشرفی نے پوری زندگی اللہ کے دین کے لئے وقف رکھی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحیم
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔