لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی اخبار دی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی سربراہ کو حکم دیا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کریں۔

اخبار کے مطابق سینئر امریکی فوجی عہدیدار گرین لینڈ پر حملے کے منصوبے کے مخالف ہیں اور صدر ٹرمپ کی توجہ نسبتاً کم متنازعہ سمجھے جانے والے امور کی جانب کرائی جارہی ہے جن میں روس کے گھوسٹ جہازوں کو سمندروں میں روکنا یا ایران پر حملہ کرنا بھی شامل ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے جوائنٹ سپیشل آپریشنز کمانڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ حملے کی منصوبہ بندی تیار کریں تاہم جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی جانب سے اس منصوبے کی مخالفت کی جارہی ہے، ان کے نزدیک یہ عمل غیرقانونی ہوگا اور کانگریس اس کی حمایت نہیں کرے گی۔

اخبار کے مطابق صدارتی مشیر اسٹیفن ملر سمیت کئی اہلکار گرین لینڈ پر حملہ چاہتے ہیں، اسٹیفن ملر جیسے اہلکاروں کا وینزویلا کیخلاف کامیاب کارروائی سےحوصلہ بڑھا ہے۔

دعویٰ کیا گیا ہےکہ صدر ٹرمپ امریکی معیشت کی صورتحال سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ مڈٹرم الیکشن سے پہلے ووٹرز کی توجہ ملک کی معاشی صورتحال سے ہٹا کر گرین لینڈ کی جانب کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہےکہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر حملہ کیا تو یہ برطانوی وزیراعظم سے کھلا اختلاف ہوگا اور اس صورت میں نیٹو اتحاد ٹوٹ جائے گا۔

اخبار کے مطابق بعض یورپی حکام کو شبہ ہے کہ صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے میں شامل میک امریکا گریٹ اگین کے حامیوں کا یہی مقصد ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ کانگریس صدر ٹرمپ کو نیٹو سے کبھی بھی نکلنے نہیں دے گی تاہم گرین لینڈ پر حملہ کیا تو یورپی ممالک خود نیٹو چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے، اگر ٹرمپ نیٹو سے نکلنا چاہیں تو یہ آسان ترین رستہ ہوگا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ڈنمارک اس بات پر تیار ہوسکتا ہے کہ وہ امریکا کو گرین لینڈ تک مکمل فوجی رسائی دے دے اور چین و روس کی رسائی روک دے۔

اخبار کے مطابق نومبر میں ہونے والے انتخابات کے لیے صدر ٹرمپ کے پاس صورتحال قابو میں لینے کا وقت موسم گرما تک ہے، اس لیے امریکی اقدام جلد ممکن ہے۔

نیٹو سربراہ اجلاس سات جولائی کو ہورہا ہے اور یہ سمجھوتے کے تحت ڈیل کے لیے فطری لمحہ ہوگا۔

امریکا کے بعض جنرلز کے حوالےسے دعویٰ کیا گیا ہےکہ وہ سمجھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ سے ڈیل کرنا پانچ سال کے بچے سے ڈیل کرنے کے مترادف ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اخبار کے مطابق گرین لینڈ پر کیا گیا ہے پر حملہ

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی