دلہے کی گاڑی کو ہونیوالے حادثے میں 5 دوست جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں دلہے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 5 دوست جاں بحق ہوگئے جبکہ دلہا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ حادثہ بابِ خیبر کے سامنے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہواریسکیو ذرائع کے مطابق دلہا کی آج شادی ہونے والی تھی اور حادثہ اس وقت پیش آیا جب دلہا کو سیلون میں تیار کرنے کے بعد اس کے دوست اسے واپس گھر لے جا رہے تھے، حادثے کے نیتجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو گاڑی سے نکال کر قریبی جمرود اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور لاپرواہی سامنے آئی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔