سہیل افریدی کی پنجاب اسمبلی آمد پر ہنگامہ آرائی کی تحقیقات میں پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
وزیر اعلی کے پی سہیل افریدی کی پنجاب اسمبلی آمد پر ہنگامہ آرائی کی جاریتحقیقات میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی نے ہنگامہ آرائی پر مزید کارروائی کے لئے رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کوبھجوادی ہے۔
رپورٹ کی روشنی میں مزید قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی شواہد اکٹھے کئے جائیں گے۔
آئی جی آفس نے رپورٹ پر کارروائی کے حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
ہنگامہ آرائی کی رپورٹ پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے مرتب کی ہے،
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔