چمن آٹے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کے سو کلو بوری کی قیمت میں پچیس سو روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب سے آٹے کی ترسیل بند ہونے کے باعث آٹا مہنگا ہوگیا ہے، آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔سرحدی ضلع میں آٹے کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتہ قبل فروخت ہونے والے 50 کلو آٹے کی قیمتوں میں ایک دم 1000ہزار سے 1200روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔ضلعی انتظامیہ ریٹ کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہی، شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب عوام اب آٹا خریدنے سے قاصر ہوچکے ہیں، 50 کلو بوری کی قیمت 5000 سے بڑھ کر 6300 کردی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آٹے کی قیمت ہوگیا ہے
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔