لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں نئے اسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لاہور میں نواز شریف کینسر ریسرچ سینٹر اور جناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو اسی ماہ کھولنے کی ہدایت کردی۔ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور مکمل ہوگئے ہیں جبکہ مریضوں کے لئے ویٹنگ ایریا، مسجد اور ڈاکٹرز کی رہائشگاہیں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔

پاکستان کے پہلے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ سنٹر کا اسی ماہ آغازہوگا،سینٹر میں ڈاکٹرز اور پروفیشنل اسٹاف کی بھرتیاں شروع کر دی گئی ہیں، نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کی 219 آسامیوں کے لئے انٹرویوز ہوئے ہیں جبکہ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹرکے سربراہ کی تعیناتی کے لئے آسامی دوبارہ مشتہر کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیر نوبھی جلد ازجلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسرٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹرمیں پاکستان بھر سے آنیوالے ہر کینسر کے مریض کا علاج ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نوازشریف انسٹی ٹیوٹ کینسر ٹریٹمنٹ

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن