بگ بیش لیگ، بابراعظم اور اسٹیو سمتھ سڈنی سکسررز کے لیے بطور اوپنرز میدان میں اترے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف ایشز سریز میں 4-1 کی شاندار فتح کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے زیادہ تر ٹیسٹ کھلاڑیوں کو بی بی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے فائنلز کی دوڑ میں شامل ٹیموں کو اہم تقویت ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ، آسٹریلوی بلے باز نے بابراعظم کی فارم میں واپسی کی پیشگوئی کردی
اسٹیو اسمتھ بھی ایشز سیریز کے بعد ریڈ بال کرکٹ سے وائٹ بال فارمیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں اور بگ بیش لیگ کے اختتامی مرحلے میں سڈنی سکسزرز کو دوبارہ جوائن کیا ہے اور بابراعظم کے ساتھ سڈنی سکسررز کے لیے اوپننگ کی ہے۔
اسٹیو اسمتھ سڈنی سکسزرز کے آخری 3 لیگ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے، جن کی ابتدا ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف میچ سے ہوگی۔ پوائنٹس ٹیبل اس وقت نہایت مسابقتی مرحلے میں ہے، جہاں صرف ایک ٹیم مقابلے سے باہر ہے۔
اسمتھ کی واپسی، خاص طور پر گزشتہ سیزن میں ان کی ناقابل شکست سنچری سمیت مضبوط بی بی ایل ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے سکسزرز کے لیے بڑا بوسٹ سمجھی جارہی ہے۔
Here they are!
Steve Smith and Babar Azam are opening the batting together for the Sydney Sixers ???? #BBL15 pic.
— KFC Big Bash League (@BBL) January 11, 2026
مچل اسٹارک بھی ایک دہائی سے زیادہ عرصے بعد بی بی ایل میں واپسی کے قریب ہیں اور امکان ہے کہ وہ ہفتے کے اختتام پر ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد، اور آسٹریلیا کے آئندہ ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ نہ ہونے کے باعث اسمتھ اور اسٹارک دونوں فائنلز تک دستیاب رہ سکتے ہیں، بشرطیکہ سکسزرز کوالیفائی کرجائیں۔
تاہم تمام ٹیسٹ کھلاڑی بی بی ایل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ٹریوس ہیڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے پیش نظر آرام کو ترجیح دی ہے، جبکہ کیمرون گرین اور اسکاٹ بولینڈ بھی ایشز کی سخت مصروفیات کے بعد سائیڈ لائن ہو گئے ہیں۔
SIX for Smudge!
Steve Smith is away in #BBL15 ???? pic.twitter.com/SzImSHT5oR
— KFC Big Bash League (@BBL) January 11, 2026
دوسری جانب عثمان خواجہ، مارنس لبوشین اور الیکس کیری کی واپسی متوقع ہے، جس سے ٹورنامنٹ میں مزید دلچسپی پیدا ہو گئی ہے۔
بابر اعظم کی مشکلاتادھر سڈنی سکسزرز کی کامیابیوں کے باوجود پاکستانی اسٹار بابر اعظم کے لیے بی بی ایل کا یہ سیزن مشکلات سے بھرپور ثابت ہو رہا ہے۔
میلبرن اسٹارز کے خلاف ایم سی جی میں کھیلے گئے میچ میں سکسزرز کو 129 رنز کا ہدف ملا، مگر بابر اعظم مختصر قیام کے بعد 17 گیندوں پر 14 رنز بنا کر مارکس اسٹوئنس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ آؤٹ ہونے کے بعد مختصر گفتگو ہوئی، تاہم بابر نے ریویو لیے بغیر میدان چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کی بگ بیش لیگ میں مایوس کن شروعات، سڈنی سکسرز کے لیے ڈیبیو میں صرف 2 رنز بناسکے
یہ ان کے غیر مستقل سیزن کی ایک اور مایوس کن اننگز تھی۔ 7 میچز میں بابر اعظم 145 رنز بنا سکے ہیں، اوسط 24 سے کچھ زائد رہی جبکہ اسٹرائیک ریٹ پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، اگرچہ انہوں نے 2 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، مگر کم اسکورز کا تسلسل برقرار ہے۔
اس کے باوجود سڈنی سکسزرز نے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا اور تقریباً 3 اوورز قبل ہدف حاصل کر لیا۔ جیول ڈیوس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا، جس کے باعث بابراعظم کی ناکامی ٹیم پر اثر انداز نہ ہوسکی۔
Finchy had to ask Steve Smith whether he actually went home in the two days between the end of the Test and his #BBL15 return ???? pic.twitter.com/h0rfMz7oBv
— 7Cricket (@7Cricket) January 11, 2026
پلے آف مرحلہ قریب آتے ہی نظریں بابر اعظم پر جمی رہیں گی۔ توقعات کا بوجھ اٹھانے والے اس اسٹار بیٹر کے لیے آئندہ میچز فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں کہ آیا وہ بگ بیش لیگ کے تیز رفتار تقاضوں میں اپنی فارم اور برتری دوبارہ حاصل کر پاتے ہیں یا نہیں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسٹیو سمتھ بابر اعظم بگ بیش لیگ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیو سمتھ بگ بیش لیگ بگ بیش لیگ بی بی ایل اعظم کی کے لیے کے بعد
پڑھیں:
ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کے خاندان کا حکیم بابر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی موجود نہیں۔
ملک سلیم کھوکھر انکشاف کیا کہ حکیم بابر کا اصل نام افضل ہے اور وہ کوئی مستند حکیم نہیں بلکہ تعلیمی طور پر بھی میٹرک پاس نہیں ہیں، جھوٹے مقدمے کی وجہ سے میرا خاندان شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت پولیس کی جانب سے دو بار گھر پر چھاپے مارے گئے، کو ہراساں مت کیا جائے۔
انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ کیس کی شفاف اور میرٹ پر انکوائری کی جائے اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ