City 42:
2026-07-24@01:18:40 GMT

کراچی کی عوام جلسہ گاہ پہنچے، جلسہ ہوکر رہے گا،سہیل آفریدی

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT

(شعیب مختار)  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی  کا کہنا ہے کہ سندھ کی جعلی حکومت اجرک اور ٹوپی کو عزت نہیں دے پائی ہے باغ جناح آنے جانے کے راستے بند کیے گئے ہیں، ریلی کی صورت میں باغ جناح پہنچ رہے ہیں، کراچی کی عوام جلسہ گاہ پہنچے، جلسہ ہوکر رہے گا۔

 ترجمان پی ٹی آئی   کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ہمراہ سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، مینا خان آفریدی سمیت دیگر رہنما شامل، ریلی کراچی سے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئے باغ جناح گراؤنڈ پہنچے گی،پولیس کی جانب  راستوں پر ناکے لگا کر کارکنان کو روکا جارہا ہے،باغ جناح میں جلسہ کی اجازت ہے لیکن اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

گوجرانوالہ ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ ایئرپورٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وڈیو  پیغام  میں کہا ہے کہ سندھ کی عوام نے عزت دی ہے، سندھ حکومت نے ٹوپہ اجرک کی لاج نہیں رکھی،سندھ کی جعلی حکومت اجرک اور ٹوپی کو عزت نہیں دے پائی ہے، باغ جناح آنے جانے کے راستے بند کیے گئے ہیں، ریلی کی صورت میں باغ جناح پہنچ رہے ہیں، کراچی عوام جلسہ گاہ پہنچے جلسہ ہوکر رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی سہیل آفریدی کراچی جلسہ شرکت روانہ سہیل آفریدی سہیل آفریدی وزیر اعلی

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن