کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ 2026 کا ویمن ٹائٹل مصر کی امینہ عرفی نے جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
کراچی:
کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ 2026 کا ویمن ٹائٹل ٹاپ سیڈ و عالمی نمبر3 مصر کی امینہ عرفی نے جیت لیا۔
کریک کلب پر کھیلے جانے والے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ انعامی رقم 2 لاکھ 42 ہزار 5 سو ڈالرز کے ٹورنامنٹ میں سیڈ 2 عالمی نمبر 7 ملائیشیا کی سیوا سانگری سبرامنیم کو3-0 سے شکست کا سامنا رہا۔
امینہ نے پہلا گیم 2-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 2-11 سے فتح پائی، انہوں نے تیسرا گیم 7-11 سے اپنے نام کرکے ایونٹ جیت لیا۔
امینہ عرفی نے ٹرافی کے ساتھ 20 ہزار 9 سو ڈالرز کی انعامی رقم بھی حاصل کی، سیوا سانگری کو 13 ہزار 2 سو ڈالر ملے۔
اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، اولمپینز اصلاح الدین، سمیع اللہ خان اور حسن سردار نے بھی فائنل دیکھا، سابق گورنر سندھ جنرل (ر) معین الدین حیدر بھی فائنل دیکھنے والوں میں شامل تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔