گرفتار ملازمین کو فوری رہا کیا جائے، ٹیچرز ایسوسی ایشن کوئٹہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
اپنے بیان میں ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار ملازمین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور گرینڈ الائنس کے قائدین کو مذاکرات کیلیے طلب کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کوئٹہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان صوبے کے اڑھائی لاکھ سے زائد ملازمین کو دیوار سے لگانے پر تلی ہوئی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع سے اساتذہ کرام اور دیگر سرکاری ملازمین کو گرفتار کرکے جیلوں میں قید کیا گیا ہے، جو کہ ایک انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ گرینڈ الائنس کے مرکزی قائدین کے گھروں پر کوئٹہ میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جس سے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ درجنوں پروفیسرز کو معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ان تمام غیر انسانی، غیر قانونی اور ملازمین دشمن اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ بیان میں حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام گرفتار ملازمین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور گرینڈ الائنس کے قائدین کو مذاکرات کے لیے طلب کیا جائے۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں 30 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس سمیت دیگر جائز مطالبات کے نوٹیفکیشنز فوری طور پر جاری کیے جائیں۔ مطالبات کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹیچرز ایسوسی ایشن ملازمین کو کیا جائے گیا ہے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ