کسی بھی خارجی قوت کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2026 سب نیوز

تہران (آئی پی ایس )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بیرونِ ملک سے دہشت گردوں کو ایران لایا گیا، جنہوں نے مساجد کو آگ لگائی، لوگوں کو زندہ جلایا اور بعض افراد کے سر قلم کیے، ہم مشکلات کو حل کرنے اور عوام کی تشویش کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ہم کسی بھی خارجی قوت کو ملک میں نفاق پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایسے عناصر کا ایران سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے مطابق، اگر کوئی اس ملک سے تعلق رکھتا ہے تو وہ پرامن احتجاج کرے، ہم اس کی بات سنیں گے اور مسائل حل کریں گے، لیکن بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا اور آگ لگانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر محلے میں جمع ہو کر ہنگامہ آرائی کو روکیں اور امن و امان برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں۔ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ وہ درست یا غلط تجزیوں کی بنیاد پر گمراہ نہ ہوں اور دہشت گردوں و فسادیوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔

انہوں نے امریکہ اور اسرائیل پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ پسِ پردہ ان عناصر کو اکسا رہے ہیں۔ ان کے بقول، وہی قوتیں جنہوں نے اس ملک میں ہمارے نوجوانوں اور بچوں کو قتل کیا، آج ان لوگوں کو تباہی پھیلانے کے احکامات دے رہی ہیں، یہ کہہ کر کہ ہم پیچھے کھڑے ہیں، تم آگے بڑھو۔انہوں نے خاندانوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو فسادی اور دہشت گرد عناصر سے دور رکھیں۔ صدر کا کہنا تھا کہ حکومت جائز احتجاج سننے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تیار ہے۔ایرانی صدر نے کہا، آئیں ہم سب مل بیٹھیں، ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر بات کریں اور عوامی خدشات کو حل کریں۔ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، لیکن تشدد اور تباہی ناقابلِ برداشت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کا دسمبر 2025میں ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر وزیراعظم کا دسمبر 2025میں ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر اسلام کی بقا آسائشوں میں نہیں، آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے، مولانا فضل الرحمان پاک نیوی کے بیڑے کا سلطان قابوس بندرگاہ کا دورہ، مشترکہ مشق میں حصہ لیا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا اعادہ بلوچ یکجہتی کمیٹی فتنہ الہندوستان کاسافٹ فیس، پراکسی کا منظم نیٹ ورک بے نقاب خدشہ ہے چند ماہ میں پاکستان کے کچھ علاقے علیحدگی کا اعلان کردینگے، محمود اچکزئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملک میں

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ