پاک بحریہ کے جہازوں کا عمان کے پورٹ سلطان قابوس کا دورہ، بحری مشق
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
پاک بحریہ کے جہازوں راہ نورد، مددگار اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر نے پورٹ سلطان قابوس، مسقط، عمان کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق بندرگاہ پہنچنے پر عمانی حکام کی جانب سے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔دورے کے دوران مشن کمانڈر کموڈور عامر اقبال نے کمانڈنگ آفسرز کے ہمراہ عمان کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ مشن کمانڈر نے رائل نیوی آف عمان کے قائم مقام کمانڈر، ڈی جی آپریشنز اینڈ پلانز، کمانڈر میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر، کمانڈر سید بن سلطان نیول بیس اور کمانڈنٹ سلطان قابوس نیول اکیڈمی سے ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، بحری افواج کے مابین روابط اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رائل نیوی آف عمان کے آفسرز اور مڈ شپ مین نے جہازوں کا دورہ بھی کیا اور پاک بحریہ کے افسران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔بندرگاہ پر قیام کے دوران عمان کے عسکری حکام اور عام شہریوں نے پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا جس میں بڑی تعداد پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان اسکول مسقط کے طلباء کی تھی۔بندرگاہ کے دورے کے بعد پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے رائل نیوی آف عمان کے جہاز خصب (KHASAB ) کے ساتھ بحری مشق کی۔ اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور بحری مشقوں کے دو طرفہ انعقاد کے ذریعے سیکھنے کے مشترکہ مواقع کو فروغ دینا تھا۔پاکستان اور عمان سمندری پڑوسی ہیں اور دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ بحری جہازوں کی پورٹ کالز اور مشترکہ مشقیں باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں۔ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کے اس دورے سے دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میری ٹائم سیکیورٹی پاک بحریہ کے اور پاکستان جہازوں کا کے جہازوں کا دورہ عمان کے اور پاک
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :