پاک بحریہ کے جہازوں کا عمان کے پورٹ سلطان قابوس کا دورہ، مشترکہ بحری مشقیں کیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
پاک بحریہ کے جہاز راہ نورد، مددگار اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر نے عمان میں واقع پورٹ سلطان قابوس کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بندرگاہ پر پہنچنے پر عمانی حکام کی جانب سے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران مشن کمانڈر کموڈور عامر اقبال نے کمانڈنگ آفسرز کے ہمراہ عمان کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایل وائی 80 میزائل کا کامیاب تجربہ
اس موقع پر مشن کمانڈر نے رائل نیوی آف عمان کے قائم مقام کمانڈر، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اینڈ پلانز، کمانڈر میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر، کمانڈر سید بن سلطان نیول بیس اور کمانڈنٹ سلطان قابوس نیول اکیڈمی سے ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، بحری افواج کے روابط اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
رائل نیوی آف عمان کے آفسرز اور مڈ شپ مین نے بھی پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا اور افسران کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر گفت و شنید کی۔
بندرگاہی قیام کے دوران عمان کے عسکری حکام اور عام شہریوں نے بھی پاک بحریہ کے جہازوں کا وزٹ کیا، جس میں بڑی تعداد پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان اسکول مسقط کے طلبہ کی تھی۔
بندرگاہ کے دورے کے بعد پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے رائل نیوی آف عمان کے جہاز خصب (KHASAB) کے ساتھ سمندری مشقیں کیں۔
اس بحری مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور مشترکہ بحری مشقوں کے ذریعے تجربات کے تبادلے کو یقینی بنانا تھا۔
مزید پڑھیں: رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر کی بحریہ سربراہ سے ملاقات، دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا عزم
پاکستان اور عمان بحری ہمسایہ ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ حکام کے دورے، بحری جہازوں کی پورٹ کالز اور مشترکہ مشقیں باقاعدگی سے منعقد ہوتی رہتی ہیں۔
اس دورے سے پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر پاک بحریہ سلطان قابوس عمان کا دورہ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر پاک بحریہ عمان کا دورہ وی نیوز میری ٹائم سیکیورٹی پاک بحریہ کے اور پاکستان جہازوں کا کے جہازوں کا دورہ عمان کے
پڑھیں:
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
(اویس کیانی)نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد، جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز
ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا pic.twitter.com/PSzCboerya
اجلاس میں ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور باونڈری وال کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔
دوران اجلاس نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری دی گئی، تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے لیس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔