data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ حالات برقرار رہے تو آئندہ دو سے چار ماہ میں پاکستان کے کچھ علاقے علیحدگی کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی  نے کہا کہ ملک اس وقت شدید سیاسی، آئینی اور معاشی بحران کا شکار ہے اور حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں،وہ پانچ نہیں بلکہ چار بڑوں کو مانتے ہیں اور انہی چار کی وجہ سے پانچواں بڑا سامنے آیا، دہشت اور دباؤ کے ماحول کے باوجود لاہور کے عوام نے ان کا بھرپور استقبال کیا، وہ لاہور کسی فتح کے لیے نہیں بلکہ 8 فروری کے حوالے سے آئینی تحریک چلانے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین بننے کے بعد سے اسے بار بار توڑا گیا، چاہے جمہوری دور ہو یا غیر جمہوری، بعض طاقتور حلقوں کو یہ آزادی حاصل ہے کہ جب چاہیں آئین توڑ دیں اور جب چاہیں سیاستدانوں کو پھانسی پر چڑھا دیں، تحریک تحفظ آئین پاکستان ایک آخری ایس او ایس پیغام ہے، جیسے ڈوبتے جہاز سے مدد کی اپیل کی جاتی ہے، اسی طرح آج پاکستان ڈوب رہا ہے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن شدید مایوسی کا شکار ہیں اور وہ اپنی قیادت پر بھی تنقید کر رہے ہیں، انہوں نے کارکنوں کو گالیاں دینے سے منع کیا ہے، وہ پی ٹی آئی کا حصہ نہیں مگر پاکستان سب کا مشترکہ گھر ہے۔ لوگ روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ رہے ہیں کیونکہ یہاں مواقع ختم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے 9 مئی کے واقعات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس اس روز کھلا کیوں تھا، اور بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر عمل کیوں نہیں کیا جا رہا، 8 فروری کا ایجنڈا صرف عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ ملک میں جاری فسطائیت کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ایک چیف جسٹس نے کسی سیاسی جماعت سے اس کا انتخابی نشان چھین لیا،طاقت کے زور پر دہشت پھیلائی جا رہی ہے، آئین کے ساتھ کھڑے لوگوں کو دہشت گرد کہا جاتا ہے جبکہ ضمیر بیچنے والوں کو محب وطن قرار دیا جاتا ہے۔ خواتین کے ساتھ ہونے والے سلوک پر بھی انہوں نے شدید تنقید کی۔

آخر میں محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کو درپیش تمام بحران اندرونی ناانصافیوں کا نتیجہ ہیں۔ اگر ملک ناانصافی کے ساتھ چلایا جائے گا تو اس کا انجام خطرناک ہوگا، خطہ ایک بڑی جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے مگر پارلیمنٹ میں اس پر بات تک نہیں کی جا رہی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محمود اچکزئی اچکزئی نے نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن