data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں اور ممکنہ امریکی مداخلت کے خدشات کے درمیان ایرانی پارلیمنٹ نے ایک غیر معمولی ہنگامی اجلاس منعقد کیا، جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور کسی بھی ممکنہ امریکی حملے کی صورت میں ایران کے ردعمل پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اس کا سخت اور فوری جواب دیا جائے گا، ضرورت پڑنے پر اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے بھی نشانہ بن سکتے ہیں،ایران میں حالیہ فسادات اور احتجاجی مظاہروں کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے، جو ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ امریکی مداخلت کے خدشے کے باعث اسرائیل کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے،اسرائیلی سیکیورٹی ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور دفاعی نظام کو مزید فعال کر دیا گیا ہے۔

ادھر خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے تحت عمان کے وزیر خارجہ ابو سعیدی نے تہران کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس عراقچی، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا