پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ تاخیر کا شکار ہے۔
دمبولا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ کا ٹاس ابھی تک بارش کے باعث نہ ہوسکا جس کی وجہ سے تاحال میچ تاخیر کا شکار ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی کر سیریز 0-1 کی برتری سے جیت رکھی ہے جبکہ دوسرا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
???? Toss Update - Dambulla ????️
Toss for the 3rd T20I vs Sri Lanka delayed due to rain ????️ #SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.
آج ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ ہونا ہے لیکن ابھی تک ٹاس بارش کے باعث تاخر کا شکار ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔