ریسٹورنٹ ملازم کو روٹی پر تھوکنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
بھارت میں ایک ریسٹورنٹ ملازم کی جانب سے روٹی پر تھوکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ غازی آباد میں واقع چکن پوائنٹ نامی ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں ملازم کو روٹی تندور پر لگانے سے قبل اس پر تھوکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کی ویڈیو کسی صارف نے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
View this post on Instagramویڈیو سامنے آنے کے بعد عوامی غم و غصے میں اضافہ ہوا جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ریسٹورنٹ ملازم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ ایک خاتون صارف نے لکھا کہ اسی وجہ سے وہ باہر کے کھانے کے بجائے گھر میں کھانا پکانے کو ترجیح دیتی ہیں۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس حرکت کا اسے سبق مل گیا ہے۔
کچھ صارفین نے واقعے کو اخلاقی گراوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ کبھی سدھرنا ہی نہیں چاہتے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ایسے ریسٹورنٹس میں جانے سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔
واقعے نے فوڈ سیفٹی اور ریسٹورنٹس میں صفائی کے نظام پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔