مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ رہبرِ مسلمینِ جہاں آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بدقسمتی سے عالمی میڈیا کے ساتھ ساتھ بعض پاکستانی ذرائع ابلاغ بھی اس گمراہ کن مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام فوارہ چوک سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس کے بعد پریس کلب کے سامنے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ احتجاج کا مقصد امریکہ اور اسرائیل کی مختلف ممالک پر جارحیت، غزہ میں بیرونی افواج کی متوقع تعیناتی، استعماری پالیسیوں اور عالمی ذرائع ابلاغ کی جانب سے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ اس موقع پر ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا ناظر عباس تقوی، مجلس ذاکرین امامیہ کے سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکاء سے خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کے ناظم حیدر علی خان سمیت دیگر شیعہ رہنما بھی موجود تھے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکا اپنی طاقت کے بل بوتے پر دنیا میں خود کو ایک بے لگام قوت کے طور پر مسلط کر رہا ہے۔ مقررین کے مطابق حالیہ مثال وینزویلا کی ہے جو ایک خودمختار ریاست ہے اور دنیا کے سب سے بڑے تیل اور سونے کے ذخائر رکھتی ہے، امریکی افواج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر وینزویلا میں غیر قانونی مداخلت کرتے ہوئے وہاں کے صدر اور ان کی اہلیہ کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی طور پر حراست میں لے کر امریکا منتقل کیا اور اب ملک کے قدرتی وسائل پر قبضہ جمانے کی کوشش کررہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ رہبرِ مسلمینِ جہاں آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے عالمی میڈیا کے ساتھ ساتھ بعض پاکستانی ذرائع ابلاغ بھی اس گمراہ کن مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں، پاکستانی میڈیا کی تاریخ جبر و ظلم کے خلاف جدوجہد اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے، حقائق عوام تک پہنچانے کے لئے پاکستانی صحافیوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم امید کرتے ہیں ہمارے صحافی بھائی عالمی میڈیا سے متاثر ہوکر اپنے شاندار ماضی پر داغ نہیں آنے دیں گے۔ احتجاجی مظاہرے میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین اور لبنان پر مسلسل حملوں، ایران کو دی جانے والی دھمکیوں اور امریکا و  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود حملوں اور حماس کو کمزور کرنے کے لئے بیرونی افواج کی متوقع تعیناتی پر بھی شدید احتجاج کیا گیا۔

مقررین نے کہا کہ ایران واحد ملک ہے جو آج بھی مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں صفِ اوّل میں کھڑا ہے اور ظلم کے خلاف ہر محاذ پر جدوجہد کر رہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ نام نہاد گریٹر اسرائیل منصوبے کے تحت امریکا اور اسرائیل دنیا بھر کے مسلم ممالک کو دباؤ، لالچ اور دھمکیوں کے ذریعے ایک نام نہاد فورس (ISF) بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا ہے۔ مقررین نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے اس فورس میں شمولیت کی پیشکش، قائدِ اعظم محمد علی جناح کے نظریات سے انحراف کے مترادف ہے، جس کی پاکستانی عوام بھرپور مذمت کرتی ہے۔

مئی میں ہونے والے پاک بھارت معرکہ حق میں ایرانی حکومت اور عوام نے پاکستان کی بےلوث حمایت کی۔ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ امید ہے جیسے حکومت پاکستان نے ایران اسرائیل 12 روزہ جنگ میں مثبت کردار ادا کیا ویسے ہی اب بھی پاکستانی حکومت استعماری کیمپ کا حصہ نہیں بنے گی۔ احتجاجی ریلی کا آغاز فوارہ چوک سے ہوا، جو بعد ازاں کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی صورت اختیار کر گئی۔ ریلی کے دوران امریکا اور اسرائیل کے جھنڈوں کو نذرِ آتش کیا گیا۔ مظاہرے میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امریکا و اسرائیل سے اظہارِ براءت جبکہ رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مقررین نے کہا کہ کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف

پڑھیں:

گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا

گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم کا سری لنکا ٹور: ٹی20 سیریز نئے مقام پر منتقل، کس کا پلڑا بھاری؟

آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 2025-29 کے تحت کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز ہی بنا سکی۔

نشرہ سندھو۔

سری لنکا کی جانب سے اوپنرز وشمی گوناتنے اور کپتان چماری اتھاپتھو نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 31 رنز بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے نصف سینچری شراکت بھی قائم کی جو سری لنکا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی اوپننگ جوڑی کی 5ویں ففٹی پارٹنرشپ تھی۔

پاکستانی اسپنرز کے اٹیک پر آنے کے بعد سری لنکن بیٹنگ کی رفتار سست پڑ گئی۔ نشرہ سندھو نے پہلے وشمی گوناتنے کو آؤٹ کیا جبکہ بعد ازاں کپتان چماری اتھاپتھو کو بھی بولڈ کر دیا۔

اتھاپتھو اور حسینی پریرا نے دوسری وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے تاہم اس کے بعد پاکستانی بولرز نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ نیلکشیکا سلوا اور کویشا دلہاری کے درمیان 5ویں وکٹ کے لیے 42 رنز کی شراکت کے علاوہ کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی جبکہ آخری 7 اوورز میں سری لنکا نے 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں گنوا دیں۔

مزید پڑھیے: فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

گل فیروزہ کی مسلسل چوتھی نصف سینچری

211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پراعتماد آغاز کیا۔ اوپنر گل فیروزہ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی ون ڈے نصف سینچری اسکور کی۔

انہوں نے ابتدائی پاور پلے میں جارحانہ انداز اپنایا اور صدف شمس کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت قائم کی۔

Pakistan women beat Sri Lanka women by 5 wickets in the first One-Day International of the three-match series in Hambantota today.@TheRealPCBMedia @TheRealPCB #News #RadioPakistan https://t.co/5cesGghrAK

— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 23, 2026

بعد ازاں گل فیروزہ اور سدرہ امین نے دوسری وکٹ کے لیے 90 رنز کا اہم اضافہ کیا جس نے پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھ دی۔

مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ فوٹو شوٹ میں فاطمہ ثنا اور جے شاہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا

گل فیروزہ نے 77 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صدف امین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور یوں سیریز کا آغاز کامیابی سے کیا۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن

یہ پاکستان ویمنز ٹیم کی مسلسل 5ویں ون ڈے فتح ہے جس کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے: فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 25 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ویمنز بمقابلہ سری لنکا پاکستان ویمنز ٹیم کی فتح سدرہ امین صدف شمس فاطمہ ثنا گل فیروزہ

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم