آزاد فلسطینی ریاست مشرق وسطیٰ میں امن کی واحد ضمانت ہے، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
ایک جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف دی جانے والی قربانیوں کو سراہا ہے۔
پاکستان نے صومالیہ کے استحکام اور سیکیورٹی کے لیے مسلسل حمایت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے او آئی سی کی اس اپیل کی حمایت کی کہ صومالی لینڈ کی نام نہاد انتظامیہ سے روابط سے گریز کیا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے او آئی سی اور عالمی برادری سے صومالیہ کی خودمختاری کے خلاف اقدامات مسترد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام صومالیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سے متعلق کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو مشرق وسطیٰ میں امن کی واحد ضمانت قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے غزہ جنگ کے خاتمے اور مستقل جنگ بندی کے لیے پاکستان کے کردار کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں فلسطینی کاز کے لیے عالمی حمایت متحرک رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے مسئلہ کشمیر کو جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا، پاکستان نے کشمیری عوام کے لیے او آئی سی کی مسلسل حمایت کو بھی سراہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ اسحاق ڈار نے کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔