فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ایک جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف دی جانے والی قربانیوں کو سراہا ہے۔

پاکستان نے صومالیہ کے استحکام اور سیکیورٹی کے لیے مسلسل حمایت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے او آئی سی کی اس اپیل کی حمایت کی کہ صومالی لینڈ کی نام نہاد انتظامیہ سے روابط سے گریز کیا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے او آئی سی اور عالمی برادری سے صومالیہ کی خودمختاری کے خلاف اقدامات مسترد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام صومالیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سے متعلق کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو مشرق وسطیٰ میں امن کی واحد ضمانت قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے غزہ جنگ کے خاتمے اور مستقل جنگ بندی کے لیے پاکستان کے کردار کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں فلسطینی کاز کے لیے عالمی حمایت متحرک رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے مسئلہ کشمیر کو جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا، پاکستان نے کشمیری عوام کے لیے او آئی سی کی مسلسل حمایت کو بھی سراہا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ اسحاق ڈار نے کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت