آیت اللہ خامنہ ای سے اظہار یکجہتی، آئی ایس او کی کراچی میں احتجاجی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی کا آغاز فوارہ چوک سے ہوا، جو بعد ازاں کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی صورت اختیار کر گئی۔ ریلی کے دوران امریکا اور اسرائیل کے جھنڈوں کو نذرِ آتش کیا گیا۔ مظاہرے میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امریکا و اسرائیل سے اظہارِ براءت جبکہ رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: میثم عابدی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام فوارہ چوک سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس کے بعد پریس کلب کے سامنے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ احتجاج کا مقصد امریکہ اور اسرائیل کی مختلف ممالک پر جارحیت، غزہ میں بیرونی افواج کی متوقع تعیناتی، استعماری پالیسیوں اور عالمی ذرائع ابلاغ کی جانب سے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ اس موقع پر ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا ناظر عباس تقوی، مجلس ذاکرین امامیہ کے سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکاء سے خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کے ناظم حیدر علی خان سمیت دیگر شیعہ رہنما بھی موجود تھے۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکا اپنی طاقت کے بل بوتے پر دنیا میں خود کو ایک بے لگام قوت کے طور پر مسلط کر رہا ہے۔ مقررین کے مطابق حالیہ مثال وینزویلا کی ہے جو ایک خودمختار ریاست ہے اور دنیا کے سب سے بڑے تیل اور سونے کے ذخائر رکھتی ہے، امریکی افواج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر وینزویلا میں غیر قانونی مداخلت کرتے ہوئے وہاں کے صدر اور ان کی اہلیہ کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی طور پر حراست میں لے کر امریکا منتقل کیا اور اب ملک کے قدرتی وسائل پر قبضہ جمانے کی کوشش کررہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ رہبرِ مسلمینِ جہاں آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے عالمی میڈیا کے ساتھ ساتھ بعض پاکستانی ذرائع ابلاغ بھی اس گمراہ کن مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں، پاکستانی میڈیا کی تاریخ جبر و ظلم کے خلاف جدوجہد اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے، حقائق عوام تک پہنچانے کے لئے پاکستانی صحافیوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم امید کرتے ہیں ہمارے صحافی بھائی عالمی میڈیا سے متاثر ہوکر اپنے شاندار ماضی پر داغ نہیں آنے دیں گے۔ احتجاجی مظاہرے میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین اور لبنان پر مسلسل حملوں، ایران کو دی جانے والی دھمکیوں اور امریکا و اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود حملوں اور حماس کو کمزور کرنے کے لئے بیرونی افواج کی متوقع تعیناتی پر بھی شدید احتجاج کیا گیا۔
مقررین نے کہا کہ ایران واحد ملک ہے جو آج بھی مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں صفِ اوّل میں کھڑا ہے اور ظلم کے خلاف ہر محاذ پر جدوجہد کر رہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ نام نہاد گریٹر اسرائیل منصوبے کے تحت امریکا اور اسرائیل دنیا بھر کے مسلم ممالک کو دباؤ، لالچ اور دھمکیوں کے ذریعے ایک نام نہاد فورس (ISF) بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا ہے۔ مقررین نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے اس فورس میں شمولیت کی پیشکش، قائدِ اعظم محمد علی جناح کے نظریات سے انحراف کے مترادف ہے، جس کی پاکستانی عوام بھرپور مذمت کرتی ہے، مئی میں ہونے والے پاک بھارت معرکہ حق میں ایرانی حکومت اور عوام نے پاکستان کی بےلوث حمایت کی۔
علمائے کرام کا کہنا تھا کہ امید ہے جیسے حکومت پاکستان نے ایران اسرائیل 12 روزہ جنگ میں مثبت کردار ادا کیا ویسے ہی اب بھی پاکستانی حکومت استعماری کیمپ کا حصہ نہیں بنے گی۔ احتجاجی ریلی کا آغاز فوارہ چوک سے ہوا، جو بعد ازاں کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی صورت اختیار کر گئی۔ ریلی کے دوران امریکا اور اسرائیل کے جھنڈوں کو نذرِ آتش کیا گیا۔ مظاہرے میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امریکا و اسرائیل سے اظہارِ براءت جبکہ رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مقررین نے کہا کہ اور اسرائیل کی جانب سے آیت اللہ پریس کلب خامنہ ای کے خلاف کیا گیا
پڑھیں:
ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا۔اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان جو سول جوہری معاہدہ طے کیا جا رہا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسے ایران، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے پاس موجود سول جوہری پروگرام ہیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی منظوری دی جائے گی لیکن اس کی ایک بنیادی شرط یہ ہوگی کہ سعودی عرب باعزت، کامیاب اور نہایت قابل احترام معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو پرامن مقاصد کے لیے قائم کیے جانے والے ایسے سول جوہری مراکز پر کوئی اعتراض نہیں، بشرطیکہ ان میں یورینیم کی افزودگی نہ کی جائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونا مشرق وسطی میں امن کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔
ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو اسرائیل کی جانب سے شدید نقصان پہنچانیکے بعد اب امن کے دائرے کو مزید وسیع کرنیکا ایک نیا موقع پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدیکا کوئی ذکر نہیں کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع اگلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم