Jasarat News:
2026-07-24@04:07:52 GMT

سکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر میں کارروائیاں؛ 5 دہشت گرد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT

سکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر میں کارروائیاں؛ 5 دہشت گرد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں 5 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص احمد کے مطابق پہلی کارروائی شاکس بائی پاس روڈ پر اس وقت کی گئی جب سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی کہ دہشت گرد علاقے میں موجود ہیں اور کسی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔اطلاع پر سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لےلیا۔اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوفیں، کارتوس اور دیگر ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اسی علاقے میں دو روز قبل دہشت گردوں نے اسپیشل برانچ کے ایک اہلکار کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔

ادھردوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے ملک دین خیل میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارےگئے۔ کارروائی کے بعد جائے وقوعہ سے ایک مشین گن اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد کیے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار