Jasarat News:
2026-07-24@00:52:28 GMT

شمس الرحمن سواتی کا تین روزہ دورہ کراچی

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے کراچی کا 3روزہ دورہ کیا۔ وہ گڈانی شپ بریکنگ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد این ایل ایف گڈانی شپ بریکنگ کے نگران عزیز الحق خان کے ہمراہ کراچی پہنچے۔ کراچی میں نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان اور جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے شمس الرحمن سواتی کا استقبال کیا۔ شمس الرحمن سواتی کے ہمراہ پی ٹی سی ایل سی بی اے یونین کے نائب صدر وحید حیدر شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ شمس الرحمن سواتی نے این ایل ایف کے ذمہ داران ودیگر ٹریڈ یونینز رہنماؤں سے آئندہ کے لائحہ عمل اور محنت کشوں کے مسائل پر اہم مشاورت کی۔ ہفتہ کی صبح 11بجے وفا تنظیم کی جانب سے وی ٹرسٹ میں پنشنرز کا آل سندھ پنشنرز کانفرنس کاانعقاد تھا۔ اس کانفرس کی صدارت شمس الرحمن سواتی نے کی۔ جبکہ پورے سندھ سے اہم ٹریڈ یونینز رہنماؤں نے اس کانفرنس میں شرکت کی اور نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، وفا تنظیم کے سربراہ احمد سلمان شاہین نے بھی کنونشن سے خطاب کیا۔ اس موقع پر احمد سلمان شاہین نے نیشنل لیبر فیڈریشن کے ساتھ وفا تنظیم کے الحاق کا بھی اعلان کیا۔ شمس الرحمن سواتی نے سندھ بھر کے تمام پنشنروں کو این ایل ایف کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ آل سندھ پنشنرز کانفرنس کے بعدوی ٹرسٹ پاشا احمد گل بورڈ روم میں IRA-2012میں حکومت کی جانب سے مجوزہ ترمیم پر ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کی جانب سے بلائے گئے مشاورتی اجلاس میں کراچی کی تمام اہم فیڈریشنز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ جن میں پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ناصر منصور، ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کی جنرل سیکرٹری زہرا خان، ناؤ کمیونٹی کی سربراہ فرحت پروین، پائلر کے نمائندے جنت خان، PCEMکے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی، پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد کے سینئر نائب صدر وحید حیدر شاہ، نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، کراچی کے صدر خالد خان، جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال، سوشل سیکورٹی آفیسر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری وسیم جمال سمیت دیگر مزدور رہنماؤں نے شرکت کی۔ نیشنل لیبر پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے تمام شرکاء کو اجلاس میں خوش آمدید کیا اور اجلاس کے مقاصد بیان کیے۔ شمس الرحمن سواتی نے اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز وہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کی صدارت میں ہونے والے فیڈرل سہ فریقی کنسلٹیشن کونسل کے 2 اجلاسوں سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا اور انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ 2012ء میں مجوزہ ترامیم کے مسودے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعدازاں غلام مرتضیٰ تنولی ڈپٹی جنرل سیکرٹری PCEMنے شرکاء کو مجوزہ ترامیم کی شق وار تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ٹریڈ یونینز فیڈریشنز کے اجلاس کے بعد شمس الرحمن سواتی نے پیاسی یونین پی آئی اے کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد اورنگ زیب کے گھر جاکر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ اورنگ زیب کی عیادت کے بعد شمس الرحمن سواتی ڈیفنس میں NLFکراچی کے سابق صدر اور اسلامک لائر کے سرگرم رہنما سید شعاع النبی ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر گئے اور سید شعاع النبی کے اچانک انتقال پر ان کے صاحبزادے ودیگر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اتوار کو NLFکراچی کے تحت 2 بجے وی ٹرسٹ میں لاہور اجتماع عام میں شریک ہونے والے کراچی کے محنت کشوں کے اعزاز میں استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس استقبالیہ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی، نائب صدر ظفر خان، وحید حیدر شاہ، این ایک ایف کراچی کے صدر خالد خان، جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال، سینئر نائب صدر امیر روان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر لاہور اجتماع عام میں شریک ہونے والے محنت کشوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ استقبالیہ کے بعد شمس الرحمان سواتی نے روزنامہ جسارت کا دورہ کیا اور انہوں نے جسارت ڈیجیٹل پوڈکاسٹنگ پر قاسم جمال کو انٹرویو ریکارڈ کروایا۔ جس میں انہوں نے محنت کشوں کے مسائل اور حالات حاضرہ پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس کے بعد میٹرویل میں عزیز الحق خان کی جانب سے پر تکلف عشائیہ میں بھی شرکت کی۔ جس میں جماعت اسلامی کراچی ڈپٹی سیکرٹری عبدالرزاق خان، قاسم جمال، وحید حیدر شاہ ودیگر نے شرکت کی۔ پیر کی صبح 5بجے شمس الرحمن سواتی سکھر کے لیے روانہ ہوگئے۔

 

قاسم جمال گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شمس الرحمن سواتی نے نیشنل لیبر فیڈریشن وحید حیدر شاہ سیکرٹری محمد جنرل سیکرٹری سندھ کے صدر کی جانب سے قاسم جمال کراچی کے شرکت کی کے بعد

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار