data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جدہ (سید مسرت خلیل) وزیرآعلیٰ پنجاب بیگم مریم نواز کی ٹاس فورس کے چیئرپرسن اور صوبائی وزیرِ جیل خانہ جات رانا منان خان عمرہ کی ادائیگی اورمدینہ المنورہ روضئہ المبارک پر حاضری کی سعادت حاصل کرنے کے سعودی عرب تشریف لائے تو مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے رہنماؤں ناراوال پنجاب کی معروف شخصیات چوہدری منیراحمد گجر اور رانا عبداللہ راجپوت کی جانب سے ان کے اعزاز میں لاثانی ریسٹورنٹ مدینہ روڈ میں ایک ُپرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری اور فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ملک منظور حسین اعوان، مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران و کارکنان، پاک کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات، پاکستان انویسٹر فورم اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی رانا منان خان نے اپنے اعزاز میں شاندار تقریب کے انعقاد پر ملک منظور حسین، چوہدری منیر گجر اور رانا عبداللہ راجپوت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، مہنگائی میں کمی آ رہی ہے اور ترقی و خوشحالی کے اہم منصوبے شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جیلوں میں قیدیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور انہیں ہنرمند بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی خصوصی اور شاندار منصوبے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ رانا منان خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روحانی اور لازوال تعلقات کو بھی اجاگر کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک منظور حسین، چوہدری بلو شیر وڑائچ اور چوہدری منیر گجر نے رانا منان خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور مسلم لیگ (ن) کے لیے ان کی خدمات اور جیل اصلاحات کے اقدامات کو سراہا۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو میں رانا منان خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں جلد تمام مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا ناراوال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر مکمل ہوچکی جہاں بیک وقت 14گیمز ہوسکتے ہیں۔ اس عظیم منصوبہ کے لئے انھوں نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت ایگزیکیٹو ممبرپاک اوورسیز میڈیا فورم جدہ احمد فواد خان سواتی نے حاصل کی۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا، پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شرکاء کی پرتکلف عشائیے سے تواضع کی گئی۔ نظامت کے فرائض ملک امجد اعوان نے سرانجام دیئے۔

سید مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مسلم لیگ کے لیے

پڑھیں:

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

نیتن یاہو - فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔

تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل