data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات، سیاسی و سماجی اور صحافتی تنظیموں کے اراکین نے یارانِ جدہ گروپ کے زیرِ اہتمام تعزیتی نشست میں یاران جدہ گروپ اور انوسٹرز فورم کے سینئر رکن و صدر پاکستان اوورسیز فورم ویسٹرن ریجن فدا حسین کھوکھرکے چھوٹے بھائی مرحوم الطاف حسین کھوکھر کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔ معروف قاری محمد آصف نے اپنے خطاب میں دنیا و آخرت کی زندگی، صبر و شکر اور انسانی اعمال کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کی تقریر کے بعد مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ فدا حسین کھوکھر اور یارانِ جدہ گروپ کے صدر و چیئرمین پاکستان انویسٹرز فورم سابقہ مشیر برائے وزیر اعلی پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں کمیونٹی کی یکجہتی سوگوار خاندان کے لیے باعثِ تسلی ہے۔ تقریب کا اختتام مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کے ساتھ ہوا۔

مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جدہ گروپ

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار