روسی حملوں میں یوکرین کے 1090 فوجی ہلاک، توپ خانے تباہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین نے24 گھنٹوں کے دوران خصوصی فوجی آپریشن کے مختلف محاذوں پر تقریباً 1,090 فوجیوں، متعدد بکتر بند گاڑیوں، توپ خانے اور دیگر فوجی ساز و سامان کا نقصان اٹھایا۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ روس کی فوج نے مختلف محاذوں پر اپنے مستقل فضائی، زمینی اور ڈرون حملوں کے ذریعے دشمن کی فوجی تیاریوں کو نشانہ بنایا، شمالی محاذ میں 130 سے زاید فوجی ہلاک اور 3گاڑیاں تباہ ہوئیں، جبکہ مغربی محاذ پر تقریباً 190 فوجی، ایک بکتر بند گاڑی، ایک توپ اور 12 دیگر گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ جنوبی محاذ پر 190 سے زاید فوجی ہلاک، نو بکتر بند گاڑیاں، 14 گاڑیاں اور 4 توپیں تباہ ہوئیں، مرکزی محاذ پر 410 فوجی، 6 بکتر بند گاڑیاں، 8 گاڑیاں اور 2 توپیں تباہ ہوئیں، مشرقی محاذ پر 135 سے زاید فوجی، 5بکتر بند گاڑیاں، 9 گاڑیاں اور ایک توپ تباہ ہوئی، جبکہ دنیپر محاذ پر 35 فوجی، ایک فیلڈ توپ اور 4 گاڑیاں ضائع ہوئیں۔ روسی افواج نے یوکرین کے دفاعی صنعت کو توانائی فراہم کرنے والے بنیادی ڈھانچوں، ایندھن کے ڈپو اور عارضی فوجی تعیناتی کے مقامات پر بھی نشانہ بنایا، اس دوران آپریشنل ٹیکٹیکل طیارے، ہتھیار بردار ڈرون، میزائل اور توپ خانے استعمال ہوئے۔ روس کے فضائی دفاعی نظام نے ایک نیپچون طویل فاصلے کا ہدفی میزائل اور 70 یوکرینی ڈرونز بھی تباہ کیے، ان کارروائیوں کا مقصد دشمن کی فوجی تیاریوں کو ناکام بنانا اور آپریشنل کنٹرول کو مضبوط کرنا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب روس نے بارہا کہا ہے کہ کسی بھی یورپی یا نیٹو فوجی دستے کی یوکرین میں موجودگی ناقابل قبول ہے، اور ہر جارحانہ اقدام کا فوری جواب دیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تباہ ہوئیں بکتر بند
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔