ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار، کراچی میں پارہ 8تک گرگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد+کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک+ اسٹاف رپورٹڑ) ملک بھر میں شدید ٹھنڈ کی لہر جاری ہے اور مختلف علاقوں میں درجہ حرارت غیر معمولی طور پر منفی درجے تک پہنچ گیا ہے، جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 20 تک گر گیا،کوئٹہ میں پارہ منفی 1 ریکارڈ ،پنجاب میں برفباری کا الرٹ جاری، کراچی میں پارہ 8تک گرگیا،شدید سردی کے باعث سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ پنجاب میں سردی اپنے عروج پر ہے جبکہ 10 سے 16 جنوری کے دوران پنجاب میں شدید سردی، دھند، برفباری کا الرٹ جاری ہو گیا ہے۔ دوسری جانب ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 20 تک ریکارڈ کیا گیا جو انتہائی شدید سردی کی نشاندہی ہے۔ کوئٹہ میں بھی منفی 1 کے قریب درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح اسلام آباد، لاہور، پشاور جیسے شہروں میں بھی درجہ حرارت 4 سے ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کی جانب سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کے باعث کراچی میں سردی کی شدت برقرار ہے، شہر قائد میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گر گیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار کو رواں سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت 8.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے اوقات کار کراچی میں کے باعث سردی کی کیا گیا کی لہر گیا ہے
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ