تحریک تحفظ آئین کو آج نوازشریف کی ضرورت کیوں محسوس ہورہی:رانا تنویر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان آج نواز شریف کے کردار ادا کرنے کی ضرورت کیوں محسوس کر رہی ہے،دوسری طرف وہ فتنہ فساد اور انتشار پھیلانے والوں کی بھی حمایت کررہے ہیں۔نواز شریف کو جب اقتدار سے نکالا گیا، اس وقت یہ آئین و قانون کے دعویدار کہاں تھے؟ آج انہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ستا رہی ہے۔نواز شریف دشمنی میں جو کچھ کیا گیا،اس سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا‘ ایسے کردار پہلے قائد (ن) لیگ سے معافی مانگیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔اس موقع پر میاں منور اقبال ،سید سجاد حسین شاہ ، شہباز چھینہ،ملک برکت اعوان، ملک ندیم محمود چوہان، بھی موجود تھے۔ رانا تنویر حسین نے بتایا شیخوپورہ کیلئے ترقیاتی پیکج کا حجم بڑھا کر 9 ارب روپے کر دیا گیا ہے،پہلے فیز میں سیوریج سسٹم ڈسپوزل ورکس واٹر سپلائی کے منصوبے شامل ہیں، لاہور سے شیخوپورہ اور مریدکے تک الیکڑک بسوں کا آغاز رواں ماہ میں ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔