نئے صوبے سب کے فائدے کے لیے ہیں: وزیر مواصلات
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نئے صوبے سب کے فائدے کے لیے ہیں۔ گوجرانوالہ میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ مسائل کا حل زیادہ صوبوں میں ہے، ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے پڑیں گے، ہم جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب اور سینٹرل پنجاب کے حق میں ہیں، تمام سیاسی جماعتیں دل بڑا کریں۔ انہوں نے مزید کہا ملک میں زیادہ صوبے بنانے کی تحریک شروع کرنی ہے، جو ملک کے خیر خواہ نہیں انہیں منہ توڑ جواب دینا ہے۔ ہم صوبوں کا نام تبدیل نہیں کرنا چاہتے، بلوچستان کو بلوچستان ہی رکھنا چاہتے ہیں، بلوچستان میں 3 وزرائے اعلیٰ لگ جائیں تو کیا حرج ہے۔ اگر آپ کے پاس سندھ میں حکومت ہے تو ایک کی بجائے تین وزیر اعلیٰ بنا لیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف —فائل فوٹومسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے، کسی پارٹی نے یہاں کسی منصوبے کی اینٹ بھی نہیں لگائی، جس جی بی کو میں سینے سے لگا کر رکھتا تھا۔
گلگت میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ کے باہر اس کی سڑکوں کا حلیہ دیکھا تو افسوس ہوا، جو منصوبے ہم نے شروع کیے تھے وہ مکمل کیوں نہیں ہوئے؟ آخر وہ پیسہ کہاں لگایا گیا؟
نواز شریف کا کہنا ہے کہ جو سڑک میں نے شروع کی اسے خنجراب تک پہنچنا چاہیے تھا، ووٹ ملتا ہے یا نہیں، اللّٰہ جانتا ہے، ہم آپ کو ان چیزوں سے محروم نہیں کر سکتے۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ آپ ووٹ دیں گے یا نہیں دیں گے، میں تب بھی آپ کے لیے بات کروں گا، شہباز شریف اور مریم نواز دونوں کو کہوں گا کہ یہاں آئیں، ایئر پورٹ کو بڑا کر کے یہاں بوئنگ طیارے آنے چاہیے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے کہوں گا کہ ایئر پورٹ کو بڑا کریں گے، میں ہر دوسرے تیسرے مہینے یہاں آتا جاتا رہوں گا اور منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔
اس سے قبل نواز شریف بذریعہ طیارہ گلگت پہنچے تھے، وفاقی وزیر امیر مقام، سابق وزیرِ اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
وفاقی وزراء خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمٰن، کاظم پیرزادہ نواز شریف کے ہمراہ گلگت پہنچے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن شمس میر کے مطابق نواز شریف گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدواروں، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سے ملاقاتیں اور خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر الیکشن 7 جون کو ہو گا۔