لاہور میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، چھ افراد جھلس گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
لاہور میں اٹاری دربار کے قریب گیس لیکج کے باعث دھماکا ہو گیا جس سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے فیروزپور روڈ پراٹاری دربار کے قریب گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے باعث آگ لگنے سے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، گھر کے کمرے میں گیس لیکج تھی، ہیٹر جلانے سےدھماکا ہوا، زخمی افراد کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب پاکپتن کے علاقے چک شفیع میں سلنڈر ری فلنگ کےدوران دھماکا ہوا، جس سےدکان کی چھت اڑگئی، بجلی کے تار بھی ٹوٹ گئے، دکان میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو نے آگ پر قابو پالیا۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل گیس لیکج کے دھماکے سے اسلام آباد میں شادی کا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہو گیا، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ گیس سلنڈر اور گیس لیکج دھماکوں کے گزشتہ تین سال کے دوران صرف پنجاب میں 488 واقعات ہوئے جن میں 25 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،لیکن آج بھی متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث کئی مقامات پر سلنڈرز کی غیر محفوظ موجودگی اور ری فلنگ جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔