Nawaiwaqt:
2026-07-24@13:29:00 GMT

مودی! کشمیر آتش فشاں ‘ بہت جلد پھٹنے والا ہے:  مشعال ملک

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

مودی! کشمیر آتش فشاں ‘ بہت جلد پھٹنے والا ہے:  مشعال ملک

راولپنڈی (نیٹ نیوز) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی! کشمیر آتش فشاں پہاڑ جو بہت جلد پھٹنے والا ہے۔ راولپنڈی میں شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ غازی تنہا مودی کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے، کشمیر کے لیے آپ سب سٹریٹ فائٹرز ہیں۔ اْمید ہے جو تحریک راولپنڈی سے چلے گی نتیجہ دے گی، مودی کو پیغام ہے یاسین ملک حق کی جنگ لڑ رہا ہے۔ زندہ رہا تو غازی اور مار دیا گیا تو شہید کہلائے گا، اِس پر فخر ہوگا۔ مشعال ملک نے کہا کہ مودی! یاد رکھو تم ڈرپوک ہو، بے غیرت ہو،تم نے معرکہ حق میں ابھی ٹریلر ہی دیکھا ہے ،بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں معرکہ حق کی مکمل فلم آنے والی ہے۔ 28 جنوری کو پھانسی کیس کی سماعت ہے ،ہم پورے پاکستان میں عوامی رابطہ مہم چلانے جا رہے ہیں، کشمیری اور پاکستانی قوم نے ڈر کے بت توڑ ڈالے، اب ہندوتوا کے بت توڑنے نکلے ہیں۔ ہندوستان میں 87 آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں جن کی تعداد 100 تک پہنچے گی، بھارت کو پیغام ہے جس تیزی سے مودی کی پالیسیاں چل رہی ہیں، انشاء اللہ ہندوستان کے سینے سے دس، دس پاکستانی کشمیر اور بنگلا دیش نکلیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مشعال ملک

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں مبینہ غفلت، نومولود بچی کا انگوٹھا کٹ گیا، مقدمہ درج
  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا