Express News:
2026-07-24@03:29:04 GMT

اسلام آباد میں گندھارا تہذیب کا پہلا ورچوئل سفر

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

سرزمین پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کی عکاس ہے۔

پاکستان میں گندھارا،موہنجو داڑو،ہڑپہ،کوٹ ڈیجی  جیسی قدیم ترین تہذیبوں کے آثار موجود ہیں۔ حکومت پاکستان  ملک کی قدیم تہذیبی شناخت کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ بنانے  بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

پاکستان کی ان کوششوں کا اعتراف بیرونی ذرائع ابلا غ نے بھی کرلیا، عرب نیوز کے مطابق اسلام آباد میوزیم میں قائم جدید ڈیجیٹل گندھارا گیلری میں تاریخ شیشے کے پیچھے حقائق کا روپ دھارے زندہ ہے۔

گیلری میں گندھارا تاریخ کو مصنوعی ذہانت،تھری ڈی ٹیکنالوجی اور ورچوئل ماحول میں پیش کیا جاتا ہے۔ گیلری کوریا ہیریٹیج ایجنسی، محکمہ آثارِ قدیمہ پاکستان اور نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے اشتراک سے  بنائی گئی ہے۔

گیلری کا وزٹ کرنے والے یہاں داخل ہوتے ہی خود کو ورچوئل گندھارا دور میں محسوس کرتے ہیں۔

گندھارا گیلری کا رخ کرنے والے ملکی و غیرملکی سیاحوں ، طالبعلموں اور محققین کی طرف سے بھی اس منصوبے کو بھرپور طور پر سراہا جارہا ہے۔

یہ گیلری تاریخ کے طالبعلموں کو گندھارا تہذیب کو سمجھنے میں مدد اور عالمی سطح پرپاکستان کی شناخت کو بہتر بنائے گی

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر