ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی: 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک بھر میں تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 24 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 258.94 کلوگرام منشیات برآمد کیں اور 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں مجموعی طور پر 9 مقامات پر کی گئیں، جن میں تعلیمی اداروں کے اطراف بھی شامل تھے۔ ساہو چوک ملتان کے قریب ایک ملزم کے بیگ سے 2 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، جس نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ اسی طرح گلبرگ لاہور میں کوریئر آفس سے سعودی عرب بھیجے جانے والے پارسل سے 2.
مزید برآں لاہور کے شاہ جمال روڈ میں برطانیہ جانے والے پارسل سے 6.72 کلوگرام وزنی 67200 والیم گولیاں برآمد کی گئیں۔ پشاور رنگ روڈ کے قریب ایک گاڑی سے 15.6 کلوگرام افیون، انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب 10.8 کلوگرام چرس اور فتح جنگ ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ جی ٹی روڈ لاہور پر کراچی سے آنے والے پارسل سے 20.16 کلوگرام والیم گولیاں جبکہ ویسٹرن بائی پاس ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب 198 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے دوران انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: برآمد ہوئی کے قریب
پڑھیں:
کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
کراچی:شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ پلاٹ پر بنی باؤنڈری وال سمیت کئی غیرقانونی ڈھانچے گرا دیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ شیر علی کی نگرانی میں محکمہ لینڈ کے عملے نے انجام دی۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کے اطراف سے تمام غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی نے سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط لکھ کر پلاٹ نمبر 39 جی فور بلاک 6 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لیز دینے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جس پر مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ سرکاری و محفوظ علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔