Express News:
2026-07-24@02:20:48 GMT

کورنگی نمبر 4 میں بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کورنگی نمبر 4 میں بس کی ٹکر سے خاتون کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

جاں بحق خاتون کی شناخت 35 سالہ سمیرا زوجہ آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ بائیک پر سفر کررہی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس اور موٹرسائیکل جائے حادثہ پر موجود ہے اور ڈرائیور فرار ہوگیا ہے جبکہ لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

حادثہ ممکنہ طور پر خاتون کے موٹرسائیکل سے گرنے کے باعث پیش آیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف